کیپٹن صفدر کی گرفتاری، کراچی واقعے سے حکومت خود بدنام ہوئی۔ مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز
موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی واقعے نے حکومت کو بدنامی میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم ناز نے کہا کہ کل  پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں اجلاس کامیاب ثابت ہوگا۔ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ہر شخص کو کراچی واقعے سے دکھ پہنچا، جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہوئی۔ سندھ حکومت کراچی واقعے کی تحقیقات کا حق رکھتی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مارکیٹ سے آٹا اور چینی غائب ہے لیکن حکومت کی توجہ سابق وزیرِ اعظم پر نظر آتی ہے۔ این آر او کی ضرورت کسی اور کو نہیں بلکہ سب سے زیادہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ہے۔

وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیلیکٹیڈ کو پتہ ہونا چاہئے کہ برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے جبکہ ارشد ملک ایک بے مثال جج ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنا بت بلند کرنے کیلئے نواز شریف کے نام کا سہارا لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر چیز واضح تھی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات ضروری نہیں ہیں، لیکن اگر انکوائری کی جاتی ہے تو اس کی رپورٹ پبلک کی جائے۔ سندھ حکومت معاملے سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ ضرورت پڑی تو انکوائری کمیٹی کے سامنے حاضر ہوجاؤں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مزارِ قائد پر فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر کھڑے  ہو کر فاطمہ جناح کی بجائے اپنی بیوی کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل

Related Posts