دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 49 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 49 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 49 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 24لاکھ 89ہزار 905افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 49 ہزار229) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 76ہزار 536 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 99لاکھ 13ہزار656 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ14 لاکھ 27ہزار20 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 98لاکھ 37ہزار120افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، فرانس7ویں، کولمبیا 8ویں، پیرو9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار 63 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 727 افرا جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 847 نئے کیسز رپورٹ، 12 مزید شہری جاں بحق

Related Posts