اظہر علی کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نئے کپتان کیلئے2 امیدوار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی
نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی دورہ انگلینڈ کے دوران کارکردگی پر ناراض، اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آئندہ ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت نئے کپتان کریں گے اور قومی ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم اور محمد رضوان دو مضبوط امیدوار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق محمد رضوان کو نئے ٹیسٹ کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ کرکٹ کمیٹی بابر اعظم کے حق میں ہے جو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔

حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کریں گے۔ پاکستان 26 دسمبر سے کیویز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے ہٹاکر ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کمان اظہر علی کے حوالے سے تھی جو دورہ انگلینڈ میں بری طرح ناکام رہے۔

Related Posts