حسینہ بی بی پولیس اور جعلی صحافیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسینہ بی بی پولیس اور جعلی صحافیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی
حسینہ بی بی پولیس اور جعلی صحافیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی

اسلام آباد: شہر اقتدار کے علاقہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں راولپنڈی کی رہائشی حسینہ بی بی پولیس اور جعلی صحافیوں کے ساتھ مل شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی۔مکروہ دھندے میں تھانہ گولڑہ کے اہلکاربھی مبینہ طور پر شامل ہیں جبکہ دو جعلی صحافی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون نے فرنیچر کے تاجر کو بلیک میل کرکے اس کے خلاف زنا کاری کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ حسینہ بی بی دختر تاج محمد محلہ قاسم آباد راولپنڈی کی رہائشی نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دی کہ مورخہ19-10-2020کواس نے فرنیچر کی خریداری کیلئے فضل ربی نامی شخص سے رابطہ کیا۔

حسینہ بی بی نے تھانے میں جھوٹا مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ فضل ربی اسے فرنیچر دکھانے کسی بنگلے میں لے گیا اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے متاثرہ پیشہ ور بلیک میلر خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد فرنیچر کے تاجر کے خلاف 376 ت پ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جعلی صحافی اور گروہ میں شامل حسینہ بی بی مبینہ طور پر پولیس اہلکار مذکورہ شخص سے پیسوں کے لین دین کے بارے میں ڈیل کر رہے ہیں جبکہ ایم ایم نیوز نے متعلقہ ایس ڈی پی او سید سجاد حیدر سے موقف لینے کے لیے کال کی تو ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کیس کے آئی او کو بلایا ہے لیکن تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

جبکہ حسینہ بی بی جب تھانے درخواست لے کر گئی تو اس کے ساتھ اس کے گھر والوں کے بجائے جعلی نام نہاد صحافی تھے، اب یہ گروپ فضل ربی کے ساتھ پیسوں کے حوالے سے ڈیل کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حسینہ بی بی کا طریقہ واردات یہ ہے کہ عام لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر ان جعلی صحافیوں کی مدد سے بلیک میل کرتی ہے اور ان سے پیسے بٹورتی ہے۔

اگر کوئی بندہ سیدھے طریقے سے پیسے نہ دے تو پھر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر سارا معاملہ کیا جاتا ہے،شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس بلیک میلر حسینہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شریف شہری اس گروپ کا شکار نہ ہو سکیں۔

Related Posts