امریکی حکومت نے گوگل کی اجارہ داری کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کا امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور نوکریوں کے اجرا کا اعلان
گوگل کا امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور نوکریوں کے اجرا کا اعلان

واشنگٹن:امریکی حکومت اور کئی امریکی ریاستوں نے آن لائن سرچ کے شعبے میں ملکی کمپنی گوگل کی مبینہ کاروباری اجارہ داری کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

امریکی حکومت اور کئی امریکی ریاستوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ گوگل پر اپنے حریف اداروں کو نیچا دکھانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گوگل کے خلاف یہ مقدمہ امریکی محکمہ انصاف اور امریکا کی گیارہ مختلف ریاستوں کی طرف سے ملک کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے دائر کیا گیا۔

مقدمے میں گوگل پر الزام لگایا گیا کہ اس نے آن لائن سرچ انجنز کی مارکیٹ میں اپنی انتہائی غالب پوزیشن کو اپنے حریف اداروں کو نیچا دکھانے کے لیے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استعمال کیا۔ فوری طور پر گوگل نے اس پیش رفت پر اپنا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پابندی ختم، پی ٹی اے کا ٹک ٹاک ایپ بحال کرنیکا فیصلہ

Related Posts