راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض جذبے سے ادا کریں اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
#COAS visited forward areas at Chamb Sector along LOC. COAS was briefed on latest operational situation including Indian CFVs deliberately targeting local residents living near LOC. Interacting with officers and men, COAS appreciated them for continued vigil and remarkable (1/2) pic.twitter.com/POOqAsntpX
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2020