اپوزیشن جو مرضی مطالبات کرتی رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Ali Zaidi criticizes PDM

کراچی:وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ انسانی قوانین سزا اور جزا پر قائم ہوتے ہیں جبکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ متحد ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان غلط فہمی میں جی رہے ہیں کہ ان کے بغیر ریاست مکمل نہیں،بلاول بھٹو اور مریم نواز کو تجربہ نہیں اور تقاریر کرنے آجاتے ہیں اور یہ جو مطالبات کرتے ہیں کرتے رہے ہمارا کچھ نہیں جاتا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی اور میں مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا،اسلام آباد جانے سے پہلے معلوم ہوا کہ مقدمہ درج ہو گیا جس کو میں نے سراہا اور کہا کہ اب قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اختیارات میرے پاس نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز کابینہ کا اجلاس تھا اور ہم سب مصروف تھے۔علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے 2 گھنٹے ہی کام کیا ہو تو بتا دیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز کو تجربہ نہیں اور تقاریر کرنے آجاتے ہیں اور یہ جو مطالبات کرتے ہیں کرتے رہے ہمارا کچھ نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ سے میرے اچھے تعلقات ہیں، انسانی قوانین سزا اور جزا پر قائم ہوتے ہیں جبکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ متحد ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مزار قائد کی بے حرمتی نہیں کی جبکہ 5 اسٹار ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل مقصد سے ہٹ کر دونوں جماعتوں نے غلط بیانیوں سے کام لیا اور مولانا فضل الرحمان اس غلط فہمی میں جی رہے ہیں کہ ان کے بغیرریاست مکمل نہیں۔ ان جماعتوں نے ملک کو تباہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسپتال کا بغیر فیس علاج سے انکار، گلشن اقبال دھماکے کا زخمی تڑپ تڑپ کر مرگیا

علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم اتحاد سے متعلق جو کہا وہ مذاق کے سوا کچھ نہیں کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا تبادلہ کرتی تھیں اور نواز شریف نے ماضی میں بے نظیر کے خلاف جو باتیں کیں وہ ریکارڈ کاحصہ ہے۔

Related Posts