سندھ پولیس کی تشویش، وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کی تشویش، وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا
سندھ پولیس کی تشویش، وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پولیس کی تشویش کے پیشِ نظر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سمیت تمام سینئر پولیس افسران کا اجلاس آج دن کے وقت طلب کیا  ہے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ پولیس کی اعلیٰ ترین قیادت کا اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا۔

شہرِ قائد میں سندھ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد اور سکھر رینج بھی شریک ہوں گے۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی آج کے اجلاس کا حصہ بنیں گے۔ کراچی میں موجود سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کارخصت پر جانے کی درخواست واپس لینے کافیصلہ

Related Posts