آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقعہ پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقعہ پر گفتگو
آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقعہ پر گفتگو

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کراچی واقعہ پر گفتگو کی گئی ہے۔

اس بات کا انکشاف پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ ان ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے اس دوران کراچی واقعہ پر گفتگو کی۔

پیپلز پارٹی ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعہ کا نوٹس لینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور شفاف انکوائری پر ان کے احکامات کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کے اندر نعرہ بازی اور اس کی حرمت پامال کرنے پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عدالت نے ضمانت پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔

Related Posts