صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی توامریکا چھوڑ دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی توامریکا چھوڑ دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی توامریکا چھوڑ دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

جارجیا:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاوں گا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ دوں گا۔اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔

بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔

میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ماضی میں بھی انتخابات کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے ابتدائی طور پر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز بھی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت پر وہ مسلسل شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts