ہم 9 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام پر مجبور ہیں، کے ایم ڈی سی عملے کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم 9 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام پر مجبور ہیں، کے ایم ڈی سی عملے کا احتجاج
ہم 9 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام پر مجبور ہیں، کے ایم ڈی سی عملے کا احتجاج

کراچی میں کے ایم ڈی سی عملے نے یہ کہتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا کہ ہم گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) ڈی ایچ اوز (ڈینٹل ہاؤس آفیسرز) نے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کم و بیش 9 ماہ سے ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس سے ہم معاشی مشکلات اور سنگین پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

دورانِ احتجاج مظاہرین نے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا کہ حالیہ دنوں میں ڈینٹل ہاؤس آفیسرز تنخواہوں کی فراہمی کے بغیر کورونا وائرس جیسی وباء کا بھی سامنا کرتے رہے۔ ہمیں نہ تو وعدے کے مطابق کورونا رسک الاؤنس ملا نہ ہی دیگر الاؤنسز دئیے گئے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے 45 ہزار روپے تنخواہ مقرر کیے جانے کے باوجود کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 30 ہزار روپے تنخواہ ہی جاری رکھی ہوئی ہے جو حکومتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم تنخواہ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے گفت و شنید پر تیار ہیں تاہم اعلیٰ حکام کوئی بات سننے پر آمادہ نظر نہیں آتے جس کے سبب سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کو سامنے لانا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھیں: حقوق دیئے جائیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزکا ڈی چوک پر احتجاج اور دھرنا

Related Posts