اسلام آباد: پاکستان کے 83 فیصد شہری یہ یقین رکھتے ہیں کہ گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ آج زیادہ مہنگی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے کے نتائج شائع کیے جس کے مطابق ہر 5 میں سے 4 یعنی 83 فیصد پاکستانی شہری یہ یقین رکھتے ہیں کہ 6 ماہ قبل کی نسبت مہنگائی آج زیادہ ہے۔
گیلپ پاکستان کے پیغام کے مطابق آن لائن سروے میں پاکستانی عوام سے سوال کیا گیا کہ 6 ماہ قبل کی قیمتوں سے آج اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئے بتائیے کہ وہ مہنگی ہیں یا سستی؟
سروے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے 2 فیصد پاکستانیوں نے اشیائے ضروریہ کو کہیں سستی، 4 فیصد نے کم قیمت، 9 فیصد نے یکساں، 19 فیصد نے مہنگی جبکہ 64 فیصد نے بہت مہنگی قرار دیا۔ مجموعی طور پر 83 فیصد پاکستانیوں نے اشیائے ضروریہ مہنگی یا بہت مہنگی قرار دی ہیں۔
#Inflation is a major concern for consumers in Pakistan: More than 4 in 5 #Pakistanis (83%) felt that daily essentials are more expensive now than 6 months ago (@DunBradstreet and Gallup Pakistan Consumer Confidence Index)https://t.co/8ELWqxcgTz#GallupPak #DailyPoll pic.twitter.com/4Lg5oWFgdb
— Gallup Pakistan (@GallupPak) October 19, 2020
یہ بھی پڑھیں: کام نہ کرنے والے افراد سُست ہوجاتے ہیں۔83 فیصد پاکستانیوں کی رائے