مسقط: عمان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 300 افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا جن میں تارکینِ وطن کے ساتھ ساتھ اسمگلرز بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران عمانی کوسٹ گارڈز نے 322 افراد کو گرفتار کیا جو اسمگلنگ یا پھر غیر قانونی رہائش کیلئے غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے کی کوشش میں ملوث پائے گئے۔
عمانی کوسٹ گارڈز کے مطابق 322 افراد کو عمان کی سمندری حدود میں موجودگی کے باعث حراست میں لیا گیا، جبکہ کوسٹ گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر منشیات اسمگلنگ پر کامیاب کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں پولیس ہیڈکوارٹرکے سامنے کاربم دھماکہ،20 افراد جاں بحق