کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سینئر صحافی سلیم صافی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو غیرت کا طعنہ دیتے ہوئے اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوبلوچ سندھی ہیں،مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔
مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کو اغواء کرکے کیپٹن صفدر کیخلاف پرچہ کاٹنے کا انکشاف
سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائے گا۔
زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائے گا۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 19, 2020
سلیم صافی کے ٹوئٹ پر سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ صافی صاحب کیا سندھ اسمبلی چھوڑنے سے معاملہ حل ہو گا؟ اسمبلیاں غیر فعال ہیں اُن کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا تو استعفے کیوں ۔ اصل سوال یہ ہے کہ آخر آئی جی کو اغواء کیوں کیا گیا ؟۔
صافی صاحب کیا سندھ اسمبلی چھوڑنے سے معاملہ حل ہو گا ؟ اسمبلیاں غیر فعال ہیں اُن کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا تو استعفے کیوں ۔ اصل سوال یہ ہے کہ آخر آئی جی کو اغواء کیوں کیا گیا ؟ https://t.co/xxV8c6ehCh
— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 19, 2020