اپنی پسند کے آئی جی سندھ پر بلاول بھٹو کا کنٹرول ہے، شہزاداکبر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، شہزاد اکبر
نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، شہزاد اکبر

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیراحتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نوازکےبیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنماء کی گرفتاری کو درست اقدام قرار دیدیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ یاد رکھیے! بلاول سندھ کیلئے اپنی پسند کا آئی جی چاہتے تھے، بلاول بھٹو کا سندھ پولیس پر مکمل کنٹرول ہے، مریم کوپروپیگنڈا کرنے کےبجائے بلاول بھٹو زرداری سےپوچھنا چاہیے۔

شہزاد اکبرکا مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے، کیا یہ سب آپ کے مشتعل کرنے کی وجہ سے تھا؟۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کو اغواء کرکے کیپٹن صفدر کیخلاف پرچہ کاٹنے کا انکشاف

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا مقصد اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنا ہے۔

وفاق نے کیپٹن (ر) صفدر کوگرفتارکرکے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو الگ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں کامیابی نہیں ملے گی۔

Related Posts