بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government hints at legal action against Ayaz Sadiq

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ایک ارب سے کم کی رقم کامعاملہ کرپشن میں نہ شمار کیاجائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہا ہے کہ ان لیڈرزنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کے وسائل کو لوٹا اداروں کو مفلوج کیا،2018 کے الیکشن میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلاناہے،یہ جنگ دو طبقات کی جنگ ہے ،یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں ،بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد پاکستان کو پیچھے دھکیلناہے۔

مزید پڑھیں:ہوٹل کا دروازہ نہیں توڑا گیا، مریم نواز نے ایک بار پھر جھوٹ بولا۔علی زیدی

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہفتہ کے روز ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے تحریک چلارہی ہے، ان کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا جبکہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اب اپوزیشن ایک الگ عمران خان دیکھے گی۔

Related Posts