کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ
کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ

کراچی:پی ڈی ایم کے کراچی جلسہ پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا آج کراچی میں ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکٹڈ، ریجیکٹڈ لیڈرشپ کی جانب سے ایک اور ناکام سرکس لگایا گیا۔

انفیکٹڈ لیڈر کرپشن والے ڈفیکٹڈ کو سندھ کی عوام جانتی ریجیکیٹڈ کو ڈی آئی خان کی عوام نے ریجیکٹ کیا ہے۔ آج یہ سب لیڈر پی ڈی ایم پاپا ڈی بچاؤ موومنٹ کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نانی اور نواسا دونوں نوٹ کر لیں نہ آپکے پاپا بچیں گے نہ آپ کے ڈے ڈی،جو کرپشن کی ہے اس کا حساب سب کو دینا پڑے گا۔ سندھ کے تمام اضلاع سے لوگ جمع کرکے بھی آپ لوگ دس ہزار لوگ جمع نہیں کر سکے۔

ثابت ہوگیا بارہ سالوں تک آپ لوگوں نے کرپش اور لوٹ مار کی۔ جس کی وجہ سے عوام نے آپ لوگوں کو رد کر دیا ہے۔آج تمام چور ایک دوسرے کو بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

ایک طرف بارہ رکنی کرپٹ جماعتیں ہیں دوسری طرف ہمارا کپتان اکیلا پاکستان اور عوام کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عمران کے ساتھ پورا ملک ساتھ ہے۔عمران خان کو اللہ پاک نے ملک کے لئے سیلیکٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے ووٹ دیکر عمران خان کو الیکٹ کیا ہے۔کسی بھی چور کو نہیں چھوڑیں گے،سب سے حساب لیا جائے گا۔ نانی اور نواسہ جتنے چاہے گلے پھاڑ لیں، انکے کرپٹ پاپا ڈے ڈی کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

Related Posts