راولپنڈی:دولت کی ہوس، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اغواء کنددگان سے مل کر اغواء کروادیا، بوڑھا باپ بیٹے کی بازیابی کے لئے دربدر کی ٹھوکیں کھانے پر مجبور ہوگیا۔
مغوی کے والد نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں گوجرخان وارڈ نمبر 8 کا رہائشی ہوں،میرے بڑے بیٹے فرخ نے میرے چھوٹے بیٹے نعمان کو دولت کی ہوس میں قبضہ مافیا اور اغوا کنندگان سے مل کر اغوا کرلیا ہے۔
مغوی کے والد نے کہا کہ میرے بڑ ے بیٹے نے آٹھ افراد ہمارے گھر بھجوائے جو میرے چھوٹے بیٹے نعمان کو اغواء کرکے لے گئے، نعمان کو چند دنوں بعد آشیانہ سینٹر نام کے ہسپتال میں داخل کرا دیا،اس اسپتال میں میں نشے کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا نعمان کسی قسم کا نشہ نہیں کرتا وہ تندرست ہے،اسپتال انتظامیہ اور میرے بڑے بیٹے فرخ جاوید کی ملی بھگت سے میرے بیٹے نعمان کو بلیک میل کرنے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا گیا ہے تا کہ اس کی دولت پر غیر قانونی طریقے سے ہتھیالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں بوڑھا کمزور اور ایک ٹانگ سے معذور ہوں میں اپنے بڑے بیٹے کی اس گھناؤنی حرکت پر بے حد پریشان ہوں،میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ اعلیٰ حکام میری مدد کریں۔ نہیں تو یہ تمام افراد مل کر میرے چھوٹے بیٹے نعمان کی جائیداد کی خاطر کہیں اس کی جان نہ لے لیں۔