کراچی : سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ غربی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد چائنیز کمپنی کا جنوبی سے معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، ایس ایس ڈبلیو ایم بی جنوبی بھی معاہدہ ختم کرنے کے در پے ہے ۔
چائنیز کمپنی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ نے چائنیز کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ جنوبی کی سو سے زائد گاڑیاں اور آٹھ باب کٹس ناکارہ ہوچکے جن کی مرمت معاہدے کی روح سے چائنیز کمپنی کی ذمہ داری تھی ۔
خود چائنیز کمپنی کی سو میں سے چالیس گاڑیاں خراب ہیں ، گاڑیوں کی کمی کے باعث کچرے کی منتقلی کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق سوئیپرز کی بھرتیاں بھی نہیں کی گئیں ۔
خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلا وجہ چائنیزکمپنی ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر رہی ہے۔ خط میں چائنیز کمپنی کے ریجنل انچارج یوسف کے عدم تعاون پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
نا مکمل ورکشاپ اور آلات مرمت کی کمی اور غیر معاری ہونے کا بھی ذکر ہے۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ چائنیز کمپنی کے ریجنل مینیجر اس حوالے سے اقدامات کی رپورٹ جلد پیش کریں۔ موجودہ صورتحال میں اگر بہتری نہ آئی تو خدشہ ہے کہ ضلع غربی کی طرح جنوبی سے بھی معاہدہ ختم نہ ہو جائے ۔