مظفر گڑھ میں ٹریکٹر دینے سے انکار، غریب شخص پر کلہاڑیوں سے حملہ، پاؤں کاٹ دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر گڑھ میں ٹریکٹر دینے سے انکار، غریب شخص پر کلہاڑیوں سے حملہ، پاؤں کاٹ دئیے
مظفر گڑھ میں ٹریکٹر دینے سے انکار، غریب شخص پر کلہاڑیوں سے حملہ، پاؤں کاٹ دئیے

مظفر گڑھ میں علی پور کے علاقے میں ٹریکٹر دینے سے انکار پر زمیندار نے غریب شخص پر کلہاڑیوں سے  حملہ کرکے اس کے دونوں پاؤں کاٹ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ علی پور کے علاقے سیت پور میں پیش آیا جہاں مفت ہل چلانے کیلئے ٹریکٹر دینے سے انکار پرعبدالستار نامی ظالم زمیندار نے غریب ٹریکٹر ڈرائیور پر بھائیوں کے ہمراہ حملہ کردیا۔

ڈرائیور غازی احمد پر 7 اکتوبر کے روز ہونے والے کلہاڑیوں کے حملے کے نتیجے میں اس کے دونوں پاؤں کٹ گئے جسے تشویشناک حالت میں مظفر گڑھ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جس کے علاج کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کا مقدرمہ درج کر لیا ہے، جن لوگوں نے غریب ٹریکٹر ڈرائیور کے پاؤں کاٹے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے  گھر سے نکلنے والی بیوی کو بجلی کے جھٹکے دیکر ماردیا،ملزم فرار

Related Posts