18اکتوبر کوجیالوں کا سمندر نااہل حکومت کو بہالے جائیگا، پیپلزپارٹی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Minority Wing preparations for the October 18 Jalsa

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے رہنمائوں نے 18اکتوبر کے جلسے کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، منارٹی ونگ کراچی کے جنرل ورکرز اجلاس میں استقبالیہ کیمپس لگانے اوراورکارکنوں کی بھرپور شرکت کیلئے رہنمائوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ۔

18اکتوبر کے جلسے کے حوالے سے پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے پہاڑ گنج میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں موبلائزنگ کمیٹی ضلع وسطی کی ممبر ایم پی اے شمیم ممتاز ، پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو،پی پی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی نائب صدر روما مشتاق مٹو ،پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر فیصل شیخ، ممبر سندھ کونسل عاطف بلوچ ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نامزد صدر جاوید بھٹی، ضلع وسطی منارٹی ونگ کے رہنماء شہباز غلام، سابق جنرل سیکریٹری اقبال بھٹی، ضلع ملیر کے رہنماء یوسف غوری اورضلع ملیر کے سینئر کارکن ارشد راہی کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجود تمام کارکنان نے جلسے میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا، کراچی کی ملکیت کے دعوے کرنیوالے جیالوں کا صبر نہ آزمائیں،مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کی محبت نہیں نکال سکتے۔

پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو نے کہا کہ غاصب حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، 18اکتوبرکا جلسہ کراچی میں گزشتہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا اور 18اکتوبرکو جیالوں کا سمندر نااہل حکومت کو بہالے جائیگا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نامزد صدر جاوید بھٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جھوٹے مقدمات سے ڈرانے والے یاد رکھیں کہ جیلیں ہماری میراث اورہتھکڑیاں زیور ہیں، جیالوں کو قید و بند سے ڈرانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ، اپوزیشن کا جلسہ روکا جائے۔خرم شیرزمان نے قرارداد جمع کرادی

پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور عوام کے حقوق کیلئے جیالوں نے ہر دور میں مظالم برداشت کئے ہیں ، موجودہ نااہل حکومت بھی اپنی کوشش کرکے دیکھ لے جیالوں کا عزم و حوصلہ کبھی کم نہیں ہوگا۔ اس موقع پرشہباز غلام، اقبال بھٹی، یوسف غوری ودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts