بھارت، جادوکاالزام لگاکرمعمر شہری کو زندہ دفن کردیا گیا، 8 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، جادوکاالزام لگاکرمعمر شہری کو زندہ دفن کردیا گیا، 8 افراد گرفتار
بھارت، جادوکاالزام لگاکرمعمر شہری کو زندہ دفن کردیا گیا، 8 افراد گرفتار

شیلونگ: بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیا میں 80 سالہ بزرگ کو جادو کرنے کے شک کی بنیاد پر زمین میں زندہ دفن کردیا گیا جس کے باعث دم گھٹنے سے بزرگ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں تین بزرگ شہری کے اپنے بھتیجے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشتہ داروں نے بزرگ شہری پر الزام عائد کیا کہ وہ ہم پر جادو کرتا ہے۔

اس سے چھٹکارا پانے کے لیے انہوں نے معمر شخص کو زبردستی گھر سے نکالا اور ہاتھ پاں باندھ کر 5 فٹ گہرے گڑھے میں دفن کردیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزرگ شہری کی پتھروں سے ڈھکی لاش جس پرریسٹ ان پیس کنندہ تھا سمیت لاش برآمد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول کے ہاتھ اس کی پیٹھ سے بندھے ہوئے تھے اور اس کی ٹانگیں بوری میں ڈھکی ہوئی تھیں جنہیں رسی سے باندھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے صوبے ہلمند میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 15 افراد جاں بحق

Related Posts