محمد اکرم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mohammad Akram likely to be next chief selector

لاہور: سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رہیں گے، مصباح الحق کے جانے کے بعد محمد اکرم کو چیف سلیکٹر بنانے کے حوالے سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ شعیب اختر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد محمد اکرم کو یہ عہدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:راشد لطیف 52، شان مسعود 31سال کے ہوگئے، مداحوں کے مبارکباد کے پیغام

2012 میں محمد اکرم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کاباؤلنگ کوچ مقرر کیا گیاتھا ، یہ دورانیہ 2014 میں ختم ہوا تھا جبکہ محمد اکرم ڈیرن سیمی کی تقرری سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔

Related Posts