الٹی میٹم ختم، علما ء کمیٹی کامولاناعادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 16 اکتوبرکوہڑتال کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ulema Committee announces strike on October 16

کراچی :  علما کمیٹی نے اپنے سربراہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 16 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم احتجاج اور پر امن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت کو ہم بھول نہیں سکتے ، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ،ہم سخت احتجاج پر اب مجبور ہوئے ہیں ، ہم نے 48 گھنٹے کا جو الٹی میٹم دیا تھا وہ بھی پورا چکاہے ۔

یہ اعلان کراچی علما کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد منگل کی شام مقامی ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کراچی علما کمیٹی کے قائم مقام سربراہ مولاناقاری اللہ داد نے کیا ۔ مولانا حضرت ولی ،مولانا اورنگزیب فاروقی ، مولانا ڈاکٹر قاسم محمود ،مفتی حماد اللہ مدنی ، مولانا طیب ، مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانا تاج محمد حنفی ، حافظ احمد علی ، مولانا قاسم عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں ہونے والے طویل اجلاس میں مولانا طلحہ رحمانی ، قاری محمد عثمان، مولانا منظور مینگل ، مفتی محمد زبیر ،مولانا عمر صادق ، مولانا احمد یار خان ، مولانا ابراھیم مظہر اور دیگر علما سے مشاورت کی گئی ۔

قاری اللہ دان نے کہاکہ تمام علما سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیاگیا ہے کہ جمعہ 16اکتوبرکو کراچی علما کمیٹی سربراہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج پر امن ہڑتال کی جائے گی۔

تمام مکاتب فکر کے جید علما اور تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین اہل مدارس ، تنظیمات مدارس کے قائدین سے مشاورت کے بعد کراچی علما کمیٹی نے ملک بھر میں پرامن ہڑتال اور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے پوری قوم،تاجر براداری ،سیاسی تنظیموں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں حصہ ضرور لیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا دست وبازو کھویا ہے ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں شیخ الحدیث حضرت مولانا عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ۔

عرصہ دراز سے علما کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی کسی ایک عالم کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، وفاقی اور صوبائی حکومت مولانا عادل خان کے قاتلوں کیخلاف کاروائی تیز کرے ۔

ملک کے ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو فرقہ واریت کو ہواد یکر ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ، ہم نے ایک عظیم شخصیت کھوئی ہے پر امن احتجاج ہمارا قانونی اور جمہوری حق ہے ، مولانا عادل خان شہید کی شہادت کو 48گھنٹے پورے ہوچکے ہیں لیکن اب تک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے ۔

Related Posts