کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ، 3 سرکاری کالجزسیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ، 3 سرکاری کالجزسیل
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ، 3 سرکاری کالجزسیل

کراچی کے تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد 3 سرکاری کالجز کو سیل کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 3 سرکاری کالجز جن میں ناظم آباد کا سر سید گورنمنٹ کالج بھی شامل ہے، میں کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی، سر سید کالج کے لیکچرر، لیب اٹینڈنٹ اور ایک طالبہ کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق کورونا وائرس کیسز کراچی کے 3 سرکاری کالجز میں رپورٹ ہوئے۔ سرسید کے علاوہ دیگر 2 کالجز میں کورونا کی تصدیق اسٹاف ممران کے اجسام میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ کالجز کو کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے فوری طور پر سیل کیا گیا۔سیل کیے گئے کالجز میں گلشن ڈگری کالج، کیماڑی ڈگری کالج اور سر سید کالج شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خطرات ایک بار پھر منڈلانے لگے، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو بند کرکے تحریری نوٹس چسپاں کر دیا گیا ۔

شہر کے مختلف سیکٹرز میں ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں کو سیل کرکے وفاقی پولیس کو تعینات کر دیا ہے جہاں ہو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے اور مذکورہ علاقوں سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا کے خطرات، ڈرائیونگ لائسنس برانچ بند

Related Posts