پیپلز پارٹی ملک میں صرف بد امنی اور افراتفری کا فروغ چاہتی ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Black fungus virus is also rise in Sindh, Khurram Sherzaman said

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کے صوبائی وزراء نے گوداموں سے ساڑھے بارہ لاکھ ٹن گندم غائب کر رکھی ہے، پیپلز پارٹی ملک میں صرف بد امنی اور افراتفری کا فروغ چاہتی ہے اس لیے گندم اور آٹے کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں سندھ بھر میں آٹے کے پیدا کردہ مصنوعی بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں بلاول کس کی شاگردی میں سیاست کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں صرف افرا تفری اور بدامنی کی لہر چاہتی ہے، صوبائی وزراء نے عوامی گوداموں سے ساڑھے بارہ لاکھ ٹن گندم غائب کر رہی ہے۔

زراعت کی ذمہ داری وفاق کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کی پرامن فضا میں بگاڑ پیدا کیا جا رہا ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہم بلاول کس کی شاگردی میں سیاست کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے ماہانہ دو لاکھ ٹن گندم عوام میں ریلیز کی جائے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ زرداری پلاننگ کے تحت پیپلز پارٹی عوام کے حق میں نہیں بلکہ خلاف کام کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کا قتل قابل افسوس ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اور ان کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔

Related Posts