مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گئی
مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گئی

مولاعادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے، ان کے ساتھ جاں بحق ساتھی مقصود کی نمازِ جنازہ بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ آج ان کے بڑے بھائی مولانا عبید اللہ خالد نے پڑھائی۔

جامعہ فاروقیہ میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں کراچی کے شہریوں، علمائے کرام، طلباء اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مفتی تقی عثمانی، اورنگزیب فاروقی اور دیگر بھی نمازِ جنازہ کے دوران موجود تھے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معروف عالمِ دین مولانا عادل خان کے قتل پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف

Related Posts