ملک میں سیاسی عدم استحکام پر تاجر برادری کا شدید تحفظات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم
زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم

کراچی : سینئر سیاستدان، معروف تجزیہ کار تاجر رہنماء حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تاجر بدظن ہورہے ہیں، ملک میں نئی سرمایہ کاری روک کر مارکیٹ میں لگا پیسہ واپس نکال رہے ہیں۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کراچی کے معروف تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، تاجر نت نئے بحرانوں سے پریشان ہیں اور سیاسی حالات کی وجہ سے تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کو ریلیف دیکر عوام پر مسلط کرنے کی اطلاعات نے تاجروں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں نے نئی سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مارکیٹ سے اپنا سرمایہ واپس نکالنا شروع کردیا ہے۔

حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ، کرایوں میں اضافے اور کورونا نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے، دوسروں کو دینے والے ہاتھ آج پائی پائی کو محتاج ہوچکے ہیں۔

حکومت ملک کی معیشت بحال کرنے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے لیکن اپوزیشن کی دھونس دھمکیوں اور بگڑتے سیاسی حالات کی وجہ سے تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں اس لئے ہم نے سرمایہ کاری روک دی ہے اور مارکیٹ سے اپنا پیسہ واپس نکال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر60، کمرشل 200 روپے اضافہ

انہوں نے کہا کہ حکومت کرپٹ سیاست دانوں کی دھونس دھمکیوں میں آنے کے بجائے احتساب کا عمل جاری رکھے اور ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

Related Posts