سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی
سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی

کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات میں قانون اور قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے فرنٹ مین کہلائے جانے والے سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ کی منظوری کے بغیر ہی تقرری، تعیناتی اور اپ گریڈیشن سمیت غیر قانونی ترقیوں کیسرکاری حکم نامے جاری کرنا ایک سال سے معمول بنا رکھا ہے۔

افسران وملازمین کیخلاف تحقیقات اور سروس ریکارڈ طلب کئے جانے سمیت دیگر نوعیت کے لیٹر جاری کرکے بھاری نظرانے طلب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ضلع وسطی کے افسران نے سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن کی مبینہ بدعنوانیوں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور سیکریٹری بورڈ سمیت چیف سیکریٹری اینٹی کرپشن ودیگر اداروں کو تحریری شکایت جمع کرادی گئیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ میں تعینات سیکشن آفیسر فائیو سمیت دیگر افسران کی لوٹ مار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکشن آفیسر فائیو کے عہدے پر تعینات خلیق الرحمن خود ایک ریسرچر ہے جو کہ عدالتی احکامات کیخلاف ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے سیکشن افسر فائیو خلیق الرحمان جعلی حکم نامے جاری کرنے کے عوض مبینہ طور پر 3 تا 5 لاکھ تک ایک حکم نامہ جاری کرنے کے وصول کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بغیر ڈائری کے افسران کیخلاف لیٹر جاری کرنے اور مک مکا کے بعد ڈسبن کی نذر کئے جانے سے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ کی نیک نامی خطرے میں پڑگئی۔

Related Posts