بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس، ملزمان زبیر چریا اور رحمان بھولا کی سزا کیخلاف اپیل دائر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس، ملزمان زبیر چریا اور رحمان بھولا کی سزا کیخلاف اپیل دائر
بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس، ملزمان زبیر چریا اور رحمان بھولا کی سزا کیخلاف اپیل دائر

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے 264 بار سزائے موت پانے والے ملزمان زبیر چریا اور رحمان بھولا نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان نے آج سندھ ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جن میں معزز عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزائے موت کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سزائے موت گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو سنائی گئی۔

رحمان بھولا اور زبیر چریا کے ساتھ ساتھ فضل محمد، علی حسن، شاہ رخ اور ارشد نے بھی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ عدالت نے زبیرچریا اور رحمان بھولا کو 264 بار سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ قومی سانحے کے 8 سال بعد سامنے آگیا، عدالت نے 2 ملزمان رحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کو سزائے موت سنا دی۔ 

 انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 22 ستمبر کے روز  سناتے ہوئے  معزز جج نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پھانسی کی سزا دے دی،  متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنما رؤف صدیقی کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی

Related Posts