کراچی: سندھ حکومت نے تحریکِ انصاف اور وفاق کے مبینہ دباؤ میں آ کر 15 سے 20 اکتوبر تک گندم جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ خوراک نے سندھ میں 15 سے 20 اکتوبر تک گندم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے آٹے اور گندم کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وزیرِ خوراک نے کہا کہ گندم کی قیمت کا تعین وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی طرف سے 15 سے 20 اکتوبر تک گندم جاری کرنے کا اعلان سامنے آنے کے بعد مختلف خدشات سر اٹھانے لگے، کراچی کے بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سندھ حکومت نے وفاق کے دباؤ میں آ کر اٹھایا ہے جسے صوبائی حکومت نے مسترد کردیا، وزیرِ خوراک نے کہا کہ گزشتہ برس بھی گندم 27 اکتوبر کو جاری کی گئی تھی۔
وزیرِ خوراک سندھ نے کہا کہ ہم نے گندم فلور ملز کے حوالے کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تحریری اجازت مانگی ہے۔ اجازت ملتے ہی فلور ملز کو گندم فراہم کردی جائے گی۔ سندھ حکومت کے گندم جاری کرنے کے اعلان اور مہنگائی میں ممکنہ ریلیف کی خبر سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارسلان تاج نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس بل جمع کرادیا