پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 24 گھنٹوں میں 12 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 24 گھنٹوں میں 12 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 24 گھنٹوں میں 12 جاں بحق

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 16 ہزار 351 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 535 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 288ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 528 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37 لاکھ 30 ہزار 221 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 27 ہزار 614 ہے۔ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک کیسز کی تعداد 499 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 38 ہزار 891، پنجاب میں 1 لاکھ 148، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15ہزار439، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912، گلگت بلتستان میں3 ہزار884 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 936 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 531،  پنجاب میں 2 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263، آزاد کشمیر میں 77، گلگت بلتستان میں 89، اسلام آباد میں 184 جبکہ بلوچستان میں 146 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نگرانی جاری، سعید غنی کا رزاق آباد اور ٹھٹھہ کا دورہ

Related Posts