بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے محمد یوسف بھی میدان میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam
Babar Azam

لاہور:بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے محمد یوسف بھی میدان میں آگئے۔دورہ انگلینڈ کے بعد انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کرنے والے نوجوان بیٹسمین وطن واپس آنے کے باوجود ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہوئے۔

ان کی ٹیم سنٹرل پنجاب قائم مقام کپتان سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل ناکامیوں کا شکارہورہی ہے، بابراعظم راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی رونقوں میں اضافہ کریں گے۔

فی الحال لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے اپنی بیٹنگ میں مزید نکھار لانے کیلئے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں یونس خان قیمتی مشورے دیتے رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق، ان کے معاون شاہد اسلم بھی موجود ہیں، یوں بابر اعظم کی بھرپور رہنمائی کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں رہی اور امید کی جارہی ہے کہ اس کے باعث بابر اعظم کی بیٹنگ لائن مزید بہتر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: کار حادثے میں زخمی ہونیوالے افغان کرکٹر نجیب ترکئی انتقال کر گئے

Related Posts