وزیراعظم آزاد کشمیر پربغاوت کے پرچے سے بھارت خوش ہورہاہے، مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM Lahore rally will initiate decisive response by people against govt: Marriyum Aurangzeb

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر پربغاوت کے پرچے سے بھارت خوش ہورہاہے نیب فیسیز دیکھتا ہے کیسیز نہیں،نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ ریاست کے طاقت کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ہوتی تو آج عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہوتا، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے شریف فیملی کے خلاف مقدمات بنانے سے انکار کر دیا۔

پی ڈی ایم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،تمام جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمانوں کے درمیان جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے۔

حکومتی ترجمان اپنی عزتیں بچا رہے ہیں،چار پانچ دن سے غداری کا راگ الاپا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صبح شام غداری کے پرچے پر بات کی جا رہی ہے،گزشتہ روز جو پرچہ درج کیا گیا اس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نام ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر پر پرچے سے بھارت خوش ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو اپوزیشن حقائق سے آگاہ رکھے گی،چار پانچ دن سے غداری کا الاپ الاپا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدر بشیر نامی شخص کی درخواست پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم پر بھی پرچہ درج ہے،اس پر بھارت میں خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم فاشسٹ ہیں،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات سامنے ہیں،اسے بلا کر کہا کہ اپوزیشن اور شریف خاندان بارے کیس نہیں بنایا،غداری کا مقدمہ تو اس وزیراعظم کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف دہشت گردی کا کیس بنانے کیلئے کہا گیا،اس لیے کہ خاتون اول کی تصویر لیک ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بشیر میمن نے دہشتگردی کا مقدمہ بنانے سے انکار کردیا۔

شہباز شریف اور ان کی بیگمکے خلاف کیس بنانے کیلئے کہا مگر سابق ڈی جی نے اس سے بھی انکار کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست کی طاقت کا غلط استعمال کیا،ڈی جی ایف آئی اے پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ شریف خاندان کے خلاف کارروائی کریں لیکن ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے یہ سب کرنے سے انکارکیا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ خواجہ آصف کے خلاف بھی کیس بنانے سے سابق ڈی جی نے انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بشیر میمن نے کے الیکٹرک سے ستاسی ارب روپے واپس لینے کی بات کی تو عمران خان ناراض ہوگئے۔

جہاں ثبوت موجود تھے وہاں انکوائری نہ کی جہان۔ نہیں تھے وہاں مقدمات بنانے کیلئے کہا،اس ملک کے وزیر اعظم کی ذہنی کیفیت درست نہیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت سب پر عیاں ہے۔

Related Posts