جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 53 لاکھ 96 ہزار 479 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 41 ہزار800) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 66 ہزار 505 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 77 لاکھ 34 ہزار681 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ66 لاکھ 19 ہزار 998 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 76 لاکھ 68 ہزار 176 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد اسپین، ارجنٹینا اور میکسیکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دُنیا بھر میں 375 ارب ڈالر ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہر ماہ 375 ارب روپے کا خسارہ جاری ہے جبکہ کروڑوں ملازمتیں بھی خطرے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا سے دُنیا بھر میں 375 ارب ڈالر ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔اقوامِ متحدہ