اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردیوں کے دوران کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، اس لیے عوام کو ایس او پیز کی پابندی پر توجہ دینا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر مہربانی فرمائی ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے بد ترین اثرات سے محفوظ فرمایا، سردیوں کے آغاز پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ ہجوم میں ماسک لگائیں اور کورونا وائرس سے بچیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ تمام افسران اور تعلیمی ادارے یہ خیال رکھیں کہ سب لوگ ماسک ضرور پہنیں۔
Compared to some other states, Allah has been kind to us in Pak & spared us worst effects of COVID-19. There is a fear onset of winter could result in 2nd wave. I urge everyone to wear face masks in public to avoid a spike. All offices & ed institutions must ensure masks are worn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2020
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے دُنیا بھر میں 375 ارب ڈالر ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔اقوامِ متحدہ