توانائی کی بلاتعطل فراہمی معاشی بحالی کے لیے ضروری ہے،صدر ایف پی سی سی آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تو انا ئی کی بلا تعطل فراہمی معا شی بحالی کے لیے ضروری ہے،صدر ایف پی سی سی آئی
تو انا ئی کی بلا تعطل فراہمی معا شی بحالی کے لیے ضروری ہے،صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت اور گیس کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر بحال کریں تا کہ بجلی رسد وطلب کے درمیان فرق کو پورا کیا جا سکے۔

انہو ں نے کہاکہ صنعتیں اور کا روبار پہلے ہی پیداواری لاگت اور خراب انفرا سٹر کچر کی وجہ سے خراب صورتحال سے گز ررہی ہیں۔ کرونا کے بعد ہما ری برآمدات بحال ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے بجلی اور گیس کی بند ش کی وجہ سے ہما ری بر آمد ات میں 30فیصد کی کمی ہو ئی ہے۔

سو ئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ پچھلے تین مہینے سے صنعتی شکا یا ت کا جواب دینے میں نا کا م رہی ہے صنعت کو گیس کی مختصراً اورفرا ہمی کا کو ئی جواز نہیں ہے کیو نکہ 1450 MMCFDکی کل پیداوار میں سے صرف 350 MMCFD صنعت کو دیا جا تا ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ گز شتہ دو سالو ں میں گیس کی قیمتو ں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے LNGکی قیمت مقا می گیس کی قیمت سے کم ہو رہی ہے۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ اس وقت 1200 MMCFD ایل این جی درآمد کر نے کی سہو لت موجو د ہے جو کہ اینگر و ووبک اور PGPCLکے ذریعے600 MMCFD کر رہے ہیں۔

اس وقت RLNG کے 300 MMCFD کی در آمد شدہ گیس کی کھپت ٹر مینلRLNGپرمو جو د ہے۔ انہو ں نے مز ید بتا یا پاکستان 4ارب کیوبک فٹ ایک دن میں گیس پیدا کرتا ہے جبکہ ہما ری طلب 6ارب کیوبک فٹ ایک دن میں ہے۔

گیس کی shortfallکو پورا کر نے کے لیے حکومت LNG درآمد کررہی ہے۔ اس وقت دوFRSUمیں RLNG در آمد کرنے کی 1200 MMCFD گنجائش ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان 800 سے 900 MMCFD درآمد کرتا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے مزید کہاکہ اس وقت گیس کی captive power کو فراہمی تقر یباً 1021روپے فیMMBTU ہے جو کہ6.1ڈالر فیMMBTUبنتی ہے جبکہ RLNG کی OGRAکی distribution،6.5ڈالر فی MMBTUہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ local gas اورRLNGکی قیمت ایک ہے۔

Related Posts