پیپلز پارٹی پہلے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کرے، پھر ریلی نکالے، آفتاب صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قیام پاکستان قائد اعظم سمیت تمام بزرگوں کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے، ایم این اے آفتاب صدیقی
قیام پاکستان قائد اعظم سمیت تمام بزرگوں کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے، ایم این اے آفتاب صدیقی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ 13سالوں سے کراچی کے کو محرومیوں میں رکھنے والی پی پی قیادت کس منہ سے کراچی یکجہتی کی بات کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا اور اب کراچی یکجہتی ریلی کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے شو ماضی میں بھی فلاپ رہے ہیں اور آئندہ بھی ہونگے۔ کراچی کپتان کے چاہنے والوں شہر ہے،4 اکتوبر کو پی پی قیادت جان جائے گی کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی کوئی جگہ نہیں۔سندھ میں لسانیت کی سیاست کا بیج بونے والی پیپلز پارٹی ہی ہے۔

نفرت پھیلانے کی سیاست پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کا دفاع کرنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پی پی قیادت نے انہیں اپنا لیڈر مان لیا ہو۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں ہمیشہ سے تضاد رہا ہے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں صرف ایک دوسرے کی کرپشن کا دفاع اور ذاتی مفادات کی خاطر ایک ہوئی ہیں۔ ملکی اداروں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنے والے کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔

پیپلز پارٹی کبھی بھی عوام کے ساتھ منصف نہیں رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سڑکوں پر ریلی نکالی جائے گی پہلے پیپلز پارٹی ان سڑکوں کی مرمت کرے۔پیپلز پارٹی نے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کراچی کے نام پرمحض سیاست کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما آئے روز میڈیا پر بیانات کے زریعے پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔کراچی کے ساتھ انصاف صرف پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے۔اس شہر کی تمام محرومیوں کا خاتمہ وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔

Related Posts