نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور:نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

با خبر ذرائع کے مطابق لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے، جہاں شیخوپورہ کی رہائشی نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کرلڑکی کو بلایا، وہاں کھانا کھانے کے بعد ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حسن اور عرفان نامی نوجوان شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکرریلوے اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں لے گئے اور ایک ملزم نے خود کو میاں بیوی ظاہر کیا، جس کے بعد ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا، ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا

Related Posts