ہر 2نمبر کام میں پیپلزپارٹی ملوث،جیالوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس بی سی اے مال بنانے والی اٹھارٹی بن چکی ہے، خرم شیر زمان
ایس بی سی اے مال بنانے والی اٹھارٹی بن چکی ہے، خرم شیر زمان

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں زیادتی کا شکار لڑکی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ افسوس ہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں اس طرح کے واقعات پر افسوس ہے، مقامی پولیس ملزمان کی سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اب سندھ حکومت کی غلام بن چکی ہے، تھرپارکر کے ہمدرد انسانی حقوق کے علمبردار مشیران کہاں غائب ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے بدمست جیالوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے، تھر کی سینیٹر اور منتخب نمائندے واقعے پر کیوں خاموش ہیں، معاملہ سندھ اسمبلی لیکر جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:راجہ اظہر نے کورنگی کراسنگ پر فلائی اوور بنانے کیلئے درخواست وزیراعظم کوبھیج دی

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ہر دو نمبر کام میں پیپلزپارٹی کے ہی لوگ ملوث ہوتے ہیں، سندھ کے مسائل پر ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Posts