راولپنڈی اسلام آباد میں حادثات، دفترخارجہ کے قاصد سمیت 3افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف واقعات میں دفترخارجہ کے قاصد سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد میں ایک شہری پراسرار طور پر زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ ایک شخص ٹریفک حادثے میں چل بسا۔دفترخارجہ میں قاصد کے فرائض انجام دینے والا 55سالہ محمد صدیق 3روز سے دفتر سے غیرحاضر تھا۔

رہائش گاہ جی10 میں ان کا کمرہ کھولا گیا تو ان کی لاش برآمد ہوائی، تھانہ رمنا پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب 35سالہ شیراز کھنہ پل جارہا تھا کہ برم چوک میں ٹرک نمبر اے اے زیڈ 2684 نے اسے کچل دیا جس کے باعث متوفی موقع پر ہی دم توڑگیا، مرحوم کے بھائی طارق کی مدعیت میں ایف آئی آر پرپولیس نے ٹرک قبضہ میں لے لیا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں سڑک پر کھڑی لڑکی کے ساتھ 6 افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

علاوہ ازیں راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں ایک ڈرائیور نے پیٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کو آصف شاہ نے بتایا کہ میرے بھائی واصف کو پیٹرول پمپ پر ڈرائیور عرفان نے جھگڑا کرنے پر رائفل چھین کر گولی ماردی، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑگیا، روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Posts