پشاور سے لاہور موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور سے لاہور موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد
پشاور سے لاہور موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد

لاہور سے پشاور موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خراب لائٹس والی گاڑیاں رات کے وقت موٹر وے پر سفر نہیں کرسکیں گی، موٹر وے پولیس نے پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پشاور تا لاہور موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد کے مطابق خراب لائٹس والی گاڑیوں کو پشاور سے لاہور موٹر وے کے کسی بھی ٹول پلازہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسی گاڑیاں کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر موٹر وے پر ایسی کوئی گاڑی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کارروائی کے حوالے سے سیکٹر کمانڈر ایم ون کا کہنا تھا کہ خراب لائٹس والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو نہ صرف بھاری جرمانہ دینا ہوگا بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹر وے سے اُتارا بھی جاسکتا ہے۔ خراب لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت گیر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سانحہ موٹر وے سے بڑھ کر کوئی  بے حیائی نہیں، مولانا طارق جمیل

Related Posts