شاہد خاقان عباسی غیرقانونی تقرری کیس میں نیب کے سامنے آج پیش ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sanaullah Zehri, Qadir’s statements far from reality: Shahid Khaqan

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی غیر قانونی تقرری سے متعلق کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے آج پیش ہوں گے۔

نیب سابق وزیر اعظم کے خلاف متعدد مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم شاہد خاقان عباسی کوپاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق ایک معاملے میں احتساب بیورو نے طلب کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے ، ایل این جی کنٹریکٹ کیس اور پی ایس او تقرری کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے ۔

اس سے قبل منگل کے روز شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نیب نے مجھے اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے 70 فیصد ممبران ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں جبکہ خود وزیراعظم عمران خان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:العزیزیہ ریفرنس میں سزاء کیخلاف نوازشریف کی اپیل کی آج سماعت ہوگی

اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء نے کہا کہ دو ماہ تک ریلیاں نکالی جائیں گی اور پھر وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

Related Posts