اپوزیشن کو ملکی مسائل کی نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کی فکر ہے،مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے عوام کے پیسے پر عیاشی کا کلچر ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، مراد سعید
وزیراعظم نے عوام کے پیسے پر عیاشی کا کلچر ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد این آر او ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں، کسی بھی اہم ایشو سے متعلق ان کو بلایا جائے تو یہ راہ فرار اختیار کرتے ہیں، ان کا مقصد مسائل کا حل نہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ان کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سے متعلق اسپیکر کے بلائے اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت نہ کی۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں، اگر ان سے تجاویز مانگ لی جائیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کا لیکچر دینے والوں کی غیر سنجیدگی پھر سامنے آئی۔

اہم قومی ایشوز اور عوامی مفاد کی قانون سازی اپوزیشن کی ترجیح ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں گلگلت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادوں کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔

تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی قراردادوں پر کام شروع ہوا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبے کا عبوری درجہ دینے کی طرف گامزن ہے۔

Related Posts