کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی۔
تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کیپٹن شاہد آفریدی نے عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہم پاک بھارت سیریز کیلئے مثبت رویہ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حکومت کے تحت بھارت حالیہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے تیار نظر نہیں آتا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستان کی غیر حاضری پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بھارتی لیگ عالمی سطح پر بڑی برینڈ کہی جاسکتی ہے جو بابر اعظم یا دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے بڑا موقع ثابت ہوسکتا تھا، تاہم میری رائے یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اس بڑے پلیٹ فارم سے فی الوقت فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی آتی نہیں، بل وقت پر آجاتا ہے، شاہد آفریدی کے الیکٹرک پر برہم