قبرستان کیلئے وقف زمین بھی قبضہ مافیا نے نہ بخشی، پٹواری نے جعلی پیپر بنا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قبرستان کیلئے وقف زمین بھی قبضہ مافیا نے نہ بخشی، پٹواری نے جعلی پیپر بنا دیئے
قبرستان کیلئے وقف زمین بھی قبضہ مافیا نے نہ بخشی، پٹواری نے جعلی پیپر بنا دیئے

راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال کے رہائشی حاجی محمد سعید کا کہنا ہے کہ ڈھوک رتہ میں میری وراثت میں ملی جائیداد ہے،جو میں نے قبرستان کے لیے مختص کی ہوئی ہے، میرے آباؤ اجداد کی بھی قبریں یہی ہیں،میرے پاس جگہ کے کاغذات بھی موجود ہیں۔

مورخہ 26-09-2020کو جب میں قبرستان پہنچا تو عدیل اور اس کے ساتھ دیگر دو افراد نے قبرستان کی چاردیواری گرا دی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے، پھر چند روز بعد عدیل اور اس کے ساتھیوں نے راتوں کو قبریں مسمار کرکے ان قبروں کی بے حرمتی شروع کردی اور قبرستان کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا۔

عدیل کا تعلق کمہار خاندان سے ہے،عدیل نے پٹواری کے ساتھ سازباز کرکے مذکورہ جگہ کے جعلی کاغذات حاصل کرلئے ہیں۔ کونسل نمبر 1 ڈھوک رتہ امرال کے قبرستان کی جگہ پر چار دیواری بنا کر گیٹ لگا کر باقاعدہ طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ پٹواری سے ملی بھگت کر کے قبرستان کی زمین کو ملکیت ظاہر کیاجارہا ہے۔

اس سلسلے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، لیکن قبضہ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا اور پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

محمد سعید کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ قبرستان کی جگہ واگزار کرائی جائے،کیونکہ یہ جگہ میں نے وقف کر دی تھی کہ تمام لوگ اس قبرستان میں اپنے مرحومین تدفین کرسکیں۔ لیکن افسوس قبضہ مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا اور قبضہ کر لیا شاید ان لوگوں کو مرنا نہیں ہے۔

Related Posts