بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین قبضہ مافیا نے ہتھیالی، پولیس تماشائی بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین قبضہ مافیا نے ہتھیالی، پولیس تماشائی بن گئی
بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین قبضہ مافیا نے ہتھیالی، پولیس تماشائی بن گئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں سجادہ نشین دربار نون قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا۔بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کروڑوں روپے اراضی پر قبضہ کر لیا گیا۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

وحید احمد نے تھانہ بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ سبط الحسن شاہ، نور احمد اور غفار کیانی کے ساتھ زمینوں کے متعلق مختلف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ کری روڈ پر واقع اراضی کے متعلق عدالت نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔

معاملے کو حل کرنے کے لئے نون دربار کے سجادہ نشین عمران شاہ نے کہا کہ وہ معاملے کو حل کرائیں گے، تاہم ملزمان نے ایک مقدمہ میں مدعی کو جیل بھجوا دیا اور مدعی کے بھتیجوں، بیوہ چچیوں اور اس کے بچوں کا حق چھینتے ہوئے ان کی اراضی پر قبضہ کر لیا۔

قبضہ کی گئی اراضی کی مالیت 20 سے 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ملزمان نے مدعی کی زمین پر 20 غنڈے بٹھا کر تعمیرات شروع کر دیں اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم شہری کی اراضی کا قبضہ چھڑوایا جا سکا نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Posts