جو دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہوں، کچھ نہیں چھپاتی،اداکارہ متیرا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہوں، کچھ نہیں چھپاتی،اداکارہ متیرا
جو دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہوں، کچھ نہیں چھپاتی،اداکارہ متیرا

لاہور:مشہور و معروف اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ بعض اداکارائیں ایسے بھی ہیں جن کو میک اپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں اور ان میں سر فہرست مائرہ خان ہیں۔

متیرا نے کہا کہ میں دل کی صاف ہوں اس لئے جو بھی بات ہو اسے منہ پر کہہ دیتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ مائرہ خان ایسا چہرہ ہے جسے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ ہر اعتبار سے کیمرے کے سامنے خوبصورت نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر بھی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جن کو میک اپ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تکنیکی اعتبار سے کیمر ے کے سامنے آنے کیلئے بعض لوگوں کو میک اپ کرنا پڑتا ہے جن میں بھی بھی شامل ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شوخ کی بجائے لائٹ میک اپ کرتی ہوں۔بنیادی طور پر منہ پھٹ ہوں، جو بھی بات دل میں ہو منہ پر کہہ دیتی ہوں اور میں ا پنی اس عادت کے ہاتھوں مجبور بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو صاف گو ہونا چاہئے، کوئی بات دل میں نہیں رکھنی چاہئے، اس سے بعد میں دل برائیاں پیدا ہوتی ہیں، بہتر یہی ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں جو ہے اسے زبان پر لے آئیں۔

Related Posts