کراچی:صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سندھ سید نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عارضی حل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی ادارے رحمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت ڈائیلیسز وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی میں پاکستان بیت المال کے سربراہ جنید لاکھانی اور کمانڈر بلڈرز کے سی ای او کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر بھی موجود تھے۔
وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ رحمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت ڈائیلیسز احسن اقدام ہے،سندھ حکومت انسانیت کے کاموں اور خدمت میں مصروف فلاحی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
کراچی کیانفرا اسٹرکچر کی بحالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،بہت جلد کراچی کی خوبصورتی کو بحال کریں گے اور ساتھ ہی سندھ بھر میں بارش سے ہونے والی تباہ کاری کے ازالہ کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے۔