پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات میں اضافہ ہونے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات میں اضافہ ہونے لگا
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر، اموات میں اضافہ ہونے لگا

 اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر 8 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جو 9 ستمبر کے بعد 1 روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 7 ہزار418 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 ہزار 432 افراد لقمۂ اجل بن گئے ۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 757 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 916 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 70 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک32 لاکھ 64 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد33 ہزار 744 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ34ہزار437، پنجاب میں 98ہزار 602، خیبرپختونخوا میں 37ہزار418، بلوچستان میں 14ہزار 607، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 566، گلگت بلتستان میں3 ہزار 542 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 246 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 469  افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 227 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 70، گلگت بلتستان میں 83، اسلام آباد میں180  جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے کلینکل ٹرائلز کا آغاز

Related Posts